تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ تھپڑمارنے پرعمران خان نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ تاہم بعد میں ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد نعیم الحق نے بیان بدل لیا اوراپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان نے دانیال عزیزکو تھپڑمارنے پرتعریف نہیں کی بلکہ دانیال عزیزکی جھوٹی اور بے ہودہ گفتگو کا جواب دینے پرمبارک باد دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ اس شخص نے عمران خان کی ذات پر حملے کئے اورکرتا رہا، جھوٹ بولتا رہا اورپھرجب اس نے مجھے چور کہا، وہ ایک قدرتی عمل تھا جس پرمیں نے اسے تھپڑمارا۔
ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد نعیم الحق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان نے دانیال عزیزکو تھپڑمارنے پر تعریف نہیں کی۔ نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے دانیال عزیزکی جھوٹی اور بے ہودہ گفتگو کا جواب دینے پرمبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تشدد کے استعمال کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔ یاد رہے کہ تین روز قبل تحریک انصاف کے سینیٹرنعیم الحق نے ایک ٹاک شو کے درمیان وفاقی وزیر دانیال عزیز کو تھپڑدے مارا تھا۔