فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پرایف بی آر نے شاہین ائیر لائن کے بینک اکائونٹ منجمد کردئیے،ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے لارج ٹیکس یونٹ کراچی کے ایڈیشنل کمشنر ناصر بخاری نے بتایا کہ شاہین ائیر لائن پر ایف ای ڈی کی مد میں مارچ 2018 تک 52 کروڑ کے واجبات تھے ، ادائیگی نہ ہونے پر شاہین ائیر لائن کے بینک اکاونٹس منجمد کرکے 86 لاکھ روپے وصول کرلئے ہیں ۔جبکہ بقیہ رقم کی وصولی تک شاہین ائیر لائن کے بینک اکاونٹس منجمد رہیں گے ۔دوسری جانب ایف بی آر نے شاہین ائیر لائن کے خلاف سول ایوی ایشن کو بھی خط لکھ کر سول ایوی ایشن کو شاہین ائیر لائن کے لوکل فلائٹ آپریشن ڈیوٹی کی ادائیگی تک معطل رکھنے کی سفارش کی ہے۔