رواں ہفتے سے فیس بک کی جانب سے دنیا بھر میں صارفین سے پرائیویسی سیٹنگز پر نظرثانی کا مشورہ دیے جانے کا سلسلہ شروع ہورہا ہے۔یہ مشورہ ہر صارف کو دیا جائے گا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کس طرح ان کے ذاتی ڈیٹا کو مختلف پراڈکٹس، چہرے کی شناخت کے فیچر کو ٹارگٹ اشتہارات وغیرہ کیلئے استعمال کرتی ہے۔ اس نظرثانی سے انہیں اپنے ڈیٹا کے حوالے سے بہتر فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی،صارفین جان سکیں گے کہ کس طرح ان کا ڈیٹا اکھٹا کیا جاتا ہے اور پھر اسے استعمال کیا جاتا ہے۔اس مہم کا آغاز فیس بک کی جانب سے اپ ڈیٹ شرائط اور سیٹنگز کیلئے کیا جارہا ہے۔ اس کا تجربہ سب سے پہلے یورپی یونین کے صارفین کو ہوگا جس کا آغاز 25 مئی سے ہورہا ہے۔ یہ کمپنی دنیا بھر میں صارفین کے لیے یورپی یونین کے یوزر ڈیٹا پرائیویسی ریگولیشن (جی ڈی پی آر) کے اطلاق کیلئے اقدامات کررہی ہے۔تاہم دنیا کے دیگر حصوں میں صارفین کیلئے اس میں کچھ فرق ہوگا۔ یعنی اگر صارفین 2 بار پرائیویسی ریویو کو ڈسمس کردیں گے، ان پر اس کا اطلاق خودکار طور پر ہوجائے گا۔