الیکشن کمیشن نے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

 

اسلام آباد:سیاسی جماعتوں کے ساتھ ضابطہ اخلاق سے متعلق مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیاہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے طلب کیے جانے والے 31 مئی کےاجلاس میں سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق کوحتمی شکل دی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو خطوط اور ضابطہ اخلاق کے مسودے کی نقول ارسال کردی ہےاورتمام سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ ضابطہ اخلاق کے بارے میں مکمل آگاہی کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں۔