ملتان: ملتان، بہاولپوراوررحیم یارخان میں ناقص اور مضرصحت خوراک بنانے اور فروخت کرنے والے فوڈ پوائنٹس کےخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نےکارروائی کرتےہوئے متعدد کو سیل کردیا۔اس کے علاوہ متعدد فوڈ پوائنٹس کے مالکان کو مجموعی طور پر 85 ہزارروپے کے جرمانے کردیے۔ اس دوران 10 ہزار کلوگرام غیرمعیاری گھی اور آئل کو تلف کردیا گیا جبکہ بڑی مقدار میں گلے سڑے پھل، ملاوٹ شدہ دودھ، سبزیاں، مشروبات، بریڈ اور مصنوعی میٹھا بھی تلف کیا گیا۔