اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے کہاکہ 5سال قبل توانائی اوردہشت گردی پاکستان کےسب سے بڑے دشمن تھے،حکومت نے توانائی اوردہشت گردی پر قابو پایا،موجودہ حکومت نے5سال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیاہے اور حکومت نےعوام کے لیے بجلی دستیابی یقینی بنائی ہے۔ اویس لغاری نے کہاکہ آیندہ مکمل ہونےوالےمنصوبوں سےعوام کوسستی بجلی ملےگی۔انہوںنے مزید کہاکہ مٹیاری سےلاہورتک ٹرانسمیشن لائن کی بروقت تکمیل بہت ضروری ہےکیوں کہ تھراورکراچی میں منصوبوں سےبجلی ترسیل کاانحصارلاہورمٹیاری ٹرانسمیشن لائن پرہے۔