لاہور:معروف تجزیہ کار اوریا مقبول جا ن نے کہا ہے کہ ممبئی حملہ کیس میں نواز شریف بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں، سپریم کورٹ سے لیکر احتساب عدالت تک تمام عدلیہ نواز شریف کے ساتھ انتہائی نرمی اور رعایت سے کام لے رہی ہے لیکن اب اگر عدالت کی جانب سے مزید رعایت دی گئی تو عوام اس کواچھی نظر سے نہیں دیکھیں گے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ اینٹی پاکستان ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف ممبئی حملے کے کیس میں امریکہ اور بھارت کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں،ایک مقدمہ بین الاقوامی طور پر ہمارے ملک پر بنا ہوا ہے جس میں نواز شریف بیان دیکر دوسری طرف کھڑ ے ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا اس حوالے سے آئین کا آرٹیکل 5بہت واضح ہے جس کے مطابق ریاست سے وفاداری اولین شرط ہے اب جو آئین کے آرٹیکل 5کی خلاف ورزی کرے گا اس پر آرٹیکل 6 کااطلاق ہوگا ۔