راولپنڈی :بھارتی ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ ملکر کتاب لکھنے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کو جی ایچ کیو طلب کر لیا گیا ہے ،
نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج نے اسد درانی کے کتاب پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسد درانی نے ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے جس پر اسد درانی کو وضاحت کرنا ہوگی، کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کئے گئے ہیں، اس پراسد درانی کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب کرلیاہے ۔
عسکری قیادت نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اگر پاک فوج کا کوئی سابق افسر بھی ملکی مفاد کے خلاف کوئی بات کرے گا تو اس کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔