پشاور:فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضام کے خلاف جمعیت علماء اسلام (ف) نے دھرنا دینے کا اعلان کردیاہے، جے یو آئی کی جانب سے 27 مئی کوپشاور میں دھرنا دیا جائے گا جس کے لیے تیاری شروع کردی گئی ہے۔ جے یو آئی نے کارکنوں کو اتوار کے روز اسمبلی سیکرٹیریٹ کے سامنے جمع ہونے کی ہدایت کردی ہے۔واضح رہے کہ فاٹا اصلاحات کے لیے 31 ویں آئینی ترمیم پر جے یو آئی (ف) کے ارکان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے احتجاجاً واک آوٹ کیا تھا۔