اسٹیٹ بینک کی آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان

 

کراچی : اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بیرونی قرضوں کی واپسی کو بڑا چیلنج قرار دے دیا، بنیادی شرح سود 6 سے بڑھا کر ساڑھے 6فیصد کردی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال ملک کی معاشی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہے گی جو کہ گزشتہ13برس کے دوران بلند ترین سطح ہے۔ماہرین کے مطابق اب لامحالہ بینکوں کے قرضوں پر بھی شرح سود میں اضافہ ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے لگ بھگ 3 سال بعد بنیادی شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس کا اکٹھا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اسٹیٹ بینک نے جاری کردہ مانیٹری پالیسی بیان میں اس وقت پاکستان کو درپیش چند بڑے چیلنجز کا ذکر بھی کیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے اعتراف کیا ہے کہ بیرونی قرضوں کی واپسی کیلئے ڈالرز کی مطلوبہ مقدار موجود نہیں ہے اور رقم کا جلد بندوبست کرنا ہوگا۔