کراچی: شہر قائد میں گرمی کی لہر برقرار ، آج بھی پارہ 40 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ پیر سے پھر گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل (اتوار) گرمی کی شدت کم ہوگی لیکن پیر سے کراچی میں گرمی کی ایک اور لہر آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
گزشتہ روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ کل ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان، دادو اور سکھر میں 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں 43 اور اسلام آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Tags کراچی گرمی