کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔اس کے لئے لوگ اپنی جانیں نچھاور کرنے کے لئے تیار ہیں۔
احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اگر انتخابات صاف شفاف ہوں گے تو پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی۔
جب دلیلیں ختم ہوجاتی ہیں توہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے۔ جو نعیم الحق نے کیا انتہائی افسوس ناک ہے، اس سے زیادہ افسوس کی بات عمران خان نے نعیم الحق کوشاباشی دی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے، جب تک سندھ کے غیرت مند لوگ زندہ ہیں سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا۔
Tags سندھ شرجیل میمن