ہفتہ کے روز سے اتحادیوں سے مذاکرات شروع ہو جائیں گے۔فائل فوٹو
ہفتہ کے روز سے اتحادیوں سے مذاکرات شروع ہو جائیں گے۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ کے پی کے نے وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کردیا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا اور اپنا رہائشی سامان ذاتی گھر میں منتقل کردیا ہے اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف کو افطار ڈنر دینے کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا ذاتی گھر حیات آباد میں واقع ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 31 مئی کو باضابطہ طور پر سی ایم ہاؤس کو خیرآباد کہہ دیں گے۔
دوسری جانب عمران خان کے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کرنے کے دعوے دھر ے کے دھرے رہ گئے جبکہ خیبرپختوانخوا کے وزیراعلیٰ پرویز ختک کا وزیراعلیٰ ہاوس کو لائبریری بنانے کا بھی دعویٰ جھوٹ نکلا۔