سرکاری وکیل کی جانب سے ملزمان کو بری کرنے کی مخالفت کی گئی۔فائل فوٹو
سرکاری وکیل کی جانب سے ملزمان کو بری کرنے کی مخالفت کی گئی۔فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان کا آج احتجاج کرنے کا اعلان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے وزیراعلیٰٰ سندھ کو بیان پر معافی مانگنے کا دیا گیا الٹی میٹم ختم ہوگیا۔
فاروق ستار نے وزیراعلیٰ سندھ کے بیان کے خلاف آج لیاقت آباد میں احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام وزیر اعلیٰ کے متعصبانہ بیان کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ وزیراعلیٰ کے متعصب بیان کا جواب اظہار یکجہتی سے دیں گے۔
سربراہ ایم کیو ایم نے کہا بانیان پاکستان کی اولادوں پرلعنت بھیجنے والوں کی سوچ پرلعنت ہے، تعصب اور نفرت کی سوچ کا جواب مہاجر اظہار یکجہتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اردو بولنے والوں کے اجداد نے ملک بنایا، صوبے کا چیلنج نہ کیا جائے، نئے صوبے کی سوچ لوگوں میں روز بڑھتی جارہی ہے، احتجاج میں اہم اعلانات اور حکمت عملی دوں گا۔