پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کے پاس اوور سیز قومی شناختی نہ ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے اہلکاروں نے سفر کرنے سے روک دیا۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک کی اہلیہ کو باچا خان ائیر پورٹ سے امریکی پاسپورٹ پر امریکا جارہی تھی۔ تاہم ان کے پاس این آئی سی او پی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں ایف آئی اے کے اہلکاروں نے انہیں امریکا جانے سے روک دیا۔ اس موقع پر عامرہ خٹک نے ایف آئی اے کے اہلکاروں سے بحث بھی کی لیکن انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی گئی اور جہاز سے اتار لیا گیا۔
عامرہ خٹک غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے امریکا جا رہی تھیں۔
Tags اہلیہ پرویز خٹک