شجاع آبادمیں ڈمپر کی ٹکر سے 5 مزدور جاں بحق

ملتان:تحصیل شجاع آباد میں موٹر وے کے تعمیراتی کام کے دوران ڈمپر کی ٹکر سے 5 مزدور جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق انٹرچینج پرتعمیراتی کام آخری مراحل میں تھا کہ اس دوران ڈمپر کی ٹکر سے 3 مزدورجاں بحق اور4 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی مزدوروں کو تشویشناک حالت میں نشتراسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج مزید 2 زخمی چل بسے۔ پولیس نے ڈمپرڈرائیورکو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔