وزیراعظم نے کراچی کے لیے 160ارب روپے کا اعلان کیا لیکن ایک دھیلا خرچ نہیں کیا،عوامی جلسے سے خطاب
وزیراعظم نے کراچی کے لیے 160ارب روپے کا اعلان کیا لیکن ایک دھیلا خرچ نہیں کیا،عوامی جلسے سے خطاب

’’زرداری کی لوٹ مار اور خان صاحب کے دھرنوں کیلئے پاکستان نہیں بنا‘‘

مظفر گڑھ: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرداری کی لوٹ مار اور خان صاحب کے دھرنوں کے لئے پاکستان نہیں بنا ۔
مظفرگڑھ میں رجب طیب اردوان اسپتال کے توسیعی منصوبے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم پنجاب میں صحت کے شعبے میں انقلاب لے کرآئے ہیں۔ پنجاب کے اسپتال یورپ کے اسپتالوں کی مانند ہیں۔ پنجاب کے 26 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں سی ٹی اسکین لگ گئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے ہیپاٹائٹس کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے ہر ضلع میں ہپاٹائٹس سینٹر قائم کر رکھے ہیں اسپتالوں میں لوگوں کو مفت ادویات کی فراہمی کی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیب آئینی ادارہ ہے جس کو چاہئے بلا سکتا ہے، نیب نے مجھے بلایا، اگر وہ دوبارہ بھی بلانا چاہئے تو بلا سکتا ہے، ہمیں قانون کے آگے سرجھکانا ہوگا۔ قومیں تب ہی بنتی ہیں جب قانون پر عمل ہو۔
شہباز شریف نے کہا کہ زرداری کی لوٹ مار اور خان صاحب کے دھرنوں کے لئے پاکستان نہیں بنا۔ زرداری صاحب کا زمانہ یاد کریں، کیا کیا بھاشن دیتے ہیں۔ زرداری صاحب کہتے ہیں مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں مگر ان کا مقصد ہوتا ہے مرسوں مرسوں کام نہ کرسکوں۔ زرداری صاحب پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کا ڈھنڈورا پیٹنےوالوں تم نے کیا کیا؟ جنوبی پنجاب والوں سن لو! 2010 سے آپ کا میرا جو رشتہ بن گیا ہے وہ موت ہی توڑ سکتی ہے۔ پہلے بجلی جاتی تھی آتی نہیں تھی، آج سحر وافطار میں بجلی موجود ہے۔ پانچ سالوں میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگے ہیں