کنٹینرجھونپڑیوں پر الٹ گیا،ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق

رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پرٹرالرپررکھا کنٹینر جھونپڑیوں پرالٹ گیا جس کے باعث جھونپڑیوں میں سوئے 3 بچوں اورایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پورمیں ترنڈہ قومی شاہراہ پرلاہور سے کراچی جانے والے ٹرالرپرلدا کنٹینرجھونپڑیوں پرالٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں کنٹینر کے نیچے دب کر ایک ہی خاندان کے 3 معصوم بچے اور ان کی والدہ جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ بعد میں کنٹینر کو کرین کی مدد سے ہٹایا گیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر ترنڈہ محمد پناہ منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق ٹرالر ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔