حویلیاں میں دھمتوڑ بائی پاس کے 18 کلومیٹر تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ایبٹ آباد کی عوام نے ٹریفک کی وجہ بہت سختیاں جھیلیں جبکہ ہم پی ٹی آئی مخالفین کی طرح منصوبوں پر جعلی تختیاں نصب نہیں کرتے۔
ان کا کہناتھا کہ 80 کلو میٹر موٹروے بنانے والوں نے 20 سال لگادئیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 1470 ملین روپے لاگت آئے گی،سڑکیں بنانا کوئی میگا پراجیکٹ نہیں بلکہ تعلیم صحت انصاف عوام کی دہلیز تک پہنچانا میگا پراجیکٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک اداروں سے سیاسی مداخلت ختم نہیں ہوگی ملک کا نظام کبھی ٹھیک نہیں ہو گا۔