اسلام آباد:ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے، صدر مملکت ممنون حسین نے منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی بھیجی گئی سمری پر عام انتخابات کی تاریخ کی منظوری دے دی ہےجبکہ ملک بھرمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر ممنون حسین کو 26,25اور 27جولائی کو انتخابات کرانے کی سمری بھجوائی تھی جس پر صدرممنون حسین نے 25جولائی بروز بدھ کو انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ بعض تجزیہ نگاروں کا خیال تھا کہ الیکشن اپنی مقررہ مدت پر نہیں ہو سکتے کیونکہ ابھی بہت سے تکنیکی معاملات طے ہونا باقی ہیں لیکن اس خبر کے آنے کے بعد الیکشن میں تاخیر سے متعلق تمام قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ہیں