لاہور میں عوامی مسلم لیگ کے افطار ڈنر پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئےشیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف سے کہتا ہوں ہمیں راولپنڈی کی سیاست راولپنڈی میں ہی کرنے دیں۔
شیخ رشید کا کہناتھاکہ امید ہے جسٹس ثاقب نثار کے دور میں الیکشن ہوجائے گاجبکہ آج کل شدید گرمی ہے اگر الیکشن ذرا آگے بھی چلے جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اداروں کے خلاف مسلسل باتیں کررہے ہیں ، چند دن بعد وہ کارگل پر بھی بولیں گے۔
اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں ان کے خلاف لاہور سے امیدوار کھڑا کیا تو وہ بھی سیاسی فیصلہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلی بار پی ٹی آئی فخرالدین جی ابراہیم کو الیکشن کمشنر بنوا کر روتی رہی اور اس بار کوئی شخص ایسا نہیں آنا چاہیے۔