لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چاروں ناموں پر غور کیا گیا۔
اپوزیشن نے سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصر کھوسہ اور کامران رسول کے نام دیے۔پنجاب حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ سائرعلی اور سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر کے نام دیے گئے ہیں۔
چاروں ناموں پرغور کیلئے پیر 28 مئی کو شہباز شریف اور محمود الرشید کی دوبارہ ملاقات ہوگی جس میں کوئی نیا نام بھی زیر غور آسکتا ہے۔
خیال رہے کہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت 31 مئی کو ختم ہوجائے گی جس کے بعد قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی اور نگراں سیٹ اپ قائم ہوجائے گا۔