اسلام آباد:پاکستان نے فاٹا کے صوبہ خیبرپختونخوا سے انضمام پر افغانستان کے بیانات کومسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کو رد کرنے کے افغان حکومت کے بیان کو مسترد کرتے ہیں،فاٹاانضمام پر ہماری پارلیمان کا فیصلہ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کا عدم مداخلت کے ا صولوں پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے۔