لاہور:سورج پیر 28مئی 12رمضان کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کے18منٹ پرعین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔
سعودی ماہر فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے متوازی آ جائے گایعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہو گاجس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔جس سے بغیر کسی قطب نما کےقبلہ رخ کی سمت درست معلوم کی جا سکتی ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق قدیم زمانے میں بھی لوگ اسی طریقے کو استعمال کرکے خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کرتے تھے۔