لاہور:سینئر صحافی ضیا شاہد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے نیب کے چیئر مین جاوید اقبال کر خریدنے کی کوشش کی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے بتا یا کہ ن لیگ نے چیئر مین نیب کو پیشکش کی کہ خانہ کعبہ میں آپ کا آدمی اور ہمارا آدمی حجر اسود کے سامنے یہ حلف اٹھائے گا کہ آپ استعفیٰ دے دیں اور پاکستان سے باہر چلے جائیں اس کے بدلے آپ کو اگلا صدر بنا دیں گے اور نئے چیئر مین نیب کو ہم خود سنبھال لیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ چند ججز اور کچھ نیب کے لوگوں کا آنے والی تاریخ میں سنہری حروف میں نام لکھا جائے گا کیونکہ انہو ں نے بہت شاندار طریقے سے کام کیا ہے ۔