دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام پر پاکستانی پارلیمان کا فیصلہ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کا عدم مداخلت کے اصولوں پر عمل نہ کرنا افسوس ناک ہے۔
یاد رہے کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ نے بل منظور کرلیا ہے تاہم گزشتہ روز افغان میڈیا نے بذریعہ سوشل میڈیا بتایا کہ حکومت نے اس اقدام کو مسترد کردیا ہے۔