وزیراعظم نے گلگت بلتستان پیکج سےوہاں کےعوام کے حقوق پر وار کیا،بلاول

 

لاہور : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کا گلگت بلتستان پیکج مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پیکج عوام کی توہین ہے، وزیراعظم نے پیکج کے ذریعے وہاں کے عوام کے حقوق پروارکیا۔انہوں نے کہاکہ اصلاحاتی پیکج پرگلگت بلتستان اسمبلی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اس سے علاقے کے سیاسی استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہناتھاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے جمہوری حقوق کا انکار منفی نتائج کا حامل ہوگا،عوام کی رائے کو نظرانداز کرنے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، پیپلزپارٹی برسراقتدار آکر گلگت بلتستان کے عوام کو جمہوری حقوق فراہم کرے گی۔