اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جس ملک میں قیادت فیصلہ کرنا چھوڑ دے وہ ملک کیسے ترقی کرےگا؟بیوروکریسی کوئی سمری پیش کرنے کو تیار نہیں ہے،ایسے معاملات قومی سطح پر ڈائیلاگ سےحل ہوں گے،کوئی بھی حکومت میں ہوموجودہ حالات میں ملک چلانا مشکل ہے،انہوںنے کہاکہ آج جیسے حالات ہیں ملک چلاناناممکن ہوچکا ہے ۔ نجی ٹی وی کے انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہماری کوشش تھی نیب کو اتفاق رائے سےختم کردیاجائے،نیب کا ادارہ ایک آمر نے سیاستدانوں کو دبانے کے لیے بنایا،اس وقت نیب نےجوحالات پیداکیےان سےملک کو90فیصد نقصان ہورہاہے،ڈائیلاگ میں غور کیاجائے نیب جو کر رہا ہے وہ ملک کے مفاد میں ہے یا نہیں ،وزیراعظم نے کہاکہ سارے ممالک معیشت بہتربنانےکیلیےدوسرےملکوں سےادھارلیتےہیں۔