لاہورـ : ضلع اوکاڑہ کی تاریخ میں پہلی بارخواجہ سرا نے محروم طبقے کی آواز بننے کی ٹھان لی، نایاب علی نامی خواجہ سرا قومی اسمبلی کی نشست این اے 142 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی۔ خواجہ سراؤں نےگھرگھرجاکرانکے لیے ووٹ اکٹھا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اگرکوئی رکاوٹ آئی توعدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جاسکتا ہے۔پنجاب یونیورسٹی سے بی ایس سی بوٹنی کرنےوالی نایاب علی کو خواجہ سرا ہونے کے باعث آج تک نوکری نہیں مل سکی۔ وہ چاہتی ہیں کہ معاشرے کے ٹھکرائے طبقے کوبنیادی حقوق دیے جائیں۔ علاقے کےلوگ بھی انکے فیصلے کو سراہتے ہیں۔