راولپنڈی: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی آج جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔ جہاں وہ اپنی کتاب دی اسپائی کرونیکلز میں درج مندرجات پر وضاحت دیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 25 مئی کو اپنی ٹوئٹر کے پیغام میں کہا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کو پیر 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب کیا جارہا ہے، جہاں وہ بتائیں گے کہ ان کی کتاب میں ان سے منسوب باتیں درست ہیں یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ تمام حاضر اور ریٹائرڈ فوجیوں پر لاگو ہوتا ہے اور کتاب میں اسد درانی سے منسوب خیالات اس کی خلاف ورزی ہے۔