کل سے ہونے والے انٹر کے امتحانات کے اوقات تبدیل

کراچی: انٹر بورڈ کی جانب سے شہر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر کل (بروز منگل) سے ہونے والے امتحانات کے اوقات کار تبدیل کردیئے۔
انٹر بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر 29 مئی سے 13جون تک ہونے والے آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات کے اوقات تبدیل کئے گئے ہیں۔
نئے وقت کے مطابق امتحانات ساڑھے 8بجے شروع ہوں گے، جبکہ آج ہونے والے امتحانات اپنے وقت کے مطابق شروع کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے ہیٹ ویو کے پیش نظر انٹر بورڈ نے امتحانی پرچوں کی تاریخیں تبدیل کر دی تھیں۔