پشاور:مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کےصدرامیرمقام نے یوم تکبیرکی تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہاکہ سودن کے پروگرام کا حقیقت سےکوئی تعلق نہیں،
انہوں نے کہاکہ لاہور اور پشاور میں زمین آسمان کا فرق ہے ، کے پی میں ٹوٹی سڑکیں دیکھیں ،
عمران نیازی جس خیبرپختونخواکاذکرکرتےہیں شاید وہ خلامیں بنایا ہوا ہے، عمران خان نے دعوے کیے تھے کہ بجلی بناکرباہرممالک کوفروخت کرینگے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہناتھاکہ سینیٹ ٹکٹ ان کو دیے جہاں سے پیسے آئے ، خیبرپختونخوامیں وزیر اعلی ٰکی سیٹ کے لیےبولی لگائی گئی،
جس نے زیادہ رقم دی اس کو نگراں وزیراعلیٰ بنایا،وزیراعلی ٰکی سیٹ بیچنےوالا کل بڑی آفر آنے پر ملک بھی بیچ دے گا،غیرجانبدارشخص کو نگراں وزیراعلیٰ کےطورپرسامنےلایاجائے۔