نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصرمحمود کھوسہ کے نام پر اتفاق ہوگیا

 

لاہور:نگران وزیراعظم کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر اتفاق ہوگیا،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان ملاقات میں ناصر سعید کھوسہ کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نگراں وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نامزدگی کے لیے دونوں رہنماؤں کے درمیان پرسوں ملاقات ہوئی تھی جس میں کئی دیگر ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا لیکن ناصرمحمود کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے ناصر کھوسہ کے لیے نیک خوانشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ناصرمحمود کھوسہ اس سے قبل چیف سیکرٹری بلوچستان، پنجاب اور وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکرٹری کے فرائض انجام دے چکے ہیں، دوران ملازمت آپ نے صوبائی حکومت کے تمام محکموں میں خدمات انجام دی جہاں آپ کی کی شہرت ایک ایماندار اور اصول پسند افسر کی رہی ہے۔