پہلے مہنگائی کی شرح7.75 فیصد ،آج 3.77 فیصد ہے، وزیراعظم

 

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے دور حکومت میں مہنگائی بڑھنےکی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 2013 میں مہنگائی کی شرح 7.75 فیصد تھی جو 2018 میں کم ہو کر 3.77 فیصد پر آ گئی ہے،وزیراعظم نے کہاکہ جب مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو خدمات کے شعبے میں گروتھ 1.3 فیصد تھی جو 2018 میں 6.4 فیصد ہے۔ 2018 میں صنعتی ترقی 2013 کے مقابلے میں 5 فیصد بڑھ چکی ہے لیکن برآمدات 22 فیصد سے کم ہو کر 20 فیصد پر آئیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ چاول کی پیداوار 7.44 ملین ٹن ہے جو 2013 میں 5.4 میلن ٹن تھی۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں اضافے کی شرح 3.8 فیصد ہے لیکن کپاس کی پیداوار میں ماضی کی نسبت کمی آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11.26 ارب ڈالر تھے اور رواں سال غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16.23 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں فی کس آمدن 1234 ڈالر تھی جو آج 1641 ڈالر ہے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ دور حکومت میں محصولات وصولی کی شرح میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2013 میں شرح سود 9 فیصد تھی جو اب کم ہو کر 6.5 ہو چکی ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ترسیلات زر میں 40 فیصد اضافہ ہوا اور نجی سرمایہ کاری 2.2 سے بڑھ کر 3.7 ٹریلین ڈالر پر آ چکی ہے۔