مظفر آباد:مظفرآباد سے نیلم جانے والی سبزی اور فروٹ سے بھر ی جیپ تیز رفتاری کی باعث کھائی میں گرگئی ، حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کےمطابق حادثہ دیولیاں کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ موڑکاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔
حادثے میں جاںبحق ہونے والوں تین افراد میں سگے باپ بیٹا بھی شامل ہیں جن کا تعلق تحصیل شاردہ ضلع نیلم سے ہے۔