لاہور: نیب نے احد چیمہ کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے نجی شو روم سے ملزم کی ملکیت گاڑی برآمد کرتے ہوئے 14.5 ملین کی رقم بھی برآمد کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احد چیمہ کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت ہوئی جہاں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے جیل روڈ میں واقع ایک شو روم سے احد چیمہ کی ملکیت کی گاڑی برآمد کر لی ہے جس کی مالیت ایک کروڑ10 لاکھ روپے کے قریب ہے۔ دوسری جانب ملزم احد چیمہ کی جانب سے چھپائی گئی 14.5 ملین کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق نیب نے یہ کارروائی احد چیمہ کی ڈیلیٹ شدہ ای میلز کوریکورکر کے کی ہے جبکہ کارڈیلر کے ساتھ ملزم کے مالی معاملات بھی چل رہے تھے۔