ڈیرہ مراد جمالی ،ڈی سی چوک پر پولیس وین کے قریب دھماکا

ڈیرہ مراد جمالی : ڈی سی چوک پر پولیس وین کے قریب دھماکا،پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا،

دھماکے کے بعد اس جگہ پر5 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ہے۔دھماکے سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کوسول اسپتال منتقل کردیا ہے

دھماکے کے بعد پولیس کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،