اردن حکومت نے ترکی کیساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ ختم کردیا

 

عمان:اردن حکومت نے سرکاری طورپر ترکی کے ساتھ طے پانے والا آزاد تجارتی معاہدہ ختم کردیا ، معاہدہ ختم کرنےسے متعلق اردن حکومت نے ترکی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیاہے۔

حکومت کے اعلان کے بعد چند ماہ کے اندر اندر ترکی کے ساتھ آزاد تجارت کامعاہدہ ختم ہوجائے گا۔

اردنی وزیرکے مطابق گذشتہ2 ماہ کے دوران ترکی کے ساتھ طے پائے آزاد تجارت کے معاہدے کے حوالے سے کئی اہم اجلاس ہوئے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے آزادانہ تجارتی سمجھوتے کو ختم کردیا جائے۔