اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیاہے،
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا،
اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل منظوری کے بعد عمل درآمد امور کا جائزہ لیا جائے گااور مشرقی اور مغربی سرحداور خطے کی صورتحال پر غور ہوگا۔
اجلاس میں اسد درانی کی متنازع کتاب کا معاملہ بھی زیر غور آنےکا امکان ہے۔