وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

 

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کی متنازع کتاب کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی، سرحدی سیکیورٹی صورت حال اور فاٹا اصلاحات بل منظوری کے بعد عمل درآمد سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں مشرقی، مغربی سرحد اور خطے کی صورتحال پر غور ہوگا۔

دوسری جانب سابق ڈ ی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی کو ان کی کتاب پر وضاحت دینے کےلئے جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا ۔پاک فوج نے لیفیٹننٹ جنرل ( ر) اسددرانی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے مجاز اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے۔سابق ڈ ی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے ۔اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھاکہ اسد درانی کی کتاب میں بیان بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس ہیں اور اس حوالے سے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اپنی پوزیشن کلیئر کریں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈاسددرانی کے خلاف کو رٹ آف انکوائر ی کا حکم دے دیا ہے جس کی سربراہی حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کریں گے۔پاک فوج نے وزارت داخلہ کو اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دی تھی جس کے بعد اب ان کا نام باقاعدہ طور پر ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا ہے ۔
ذرائع وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ لیفیٹننٹ جنرل ( ر) اسددرانی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے،وزارت داخلہ نے اینٹیگریٹڈ بارڈر منیجمنٹ میں لیفیٹننٹ جنرل ( ر) اسددرانی کا نام شامل کرلیا ہے۔