الیکشن کمیشن کانگراں عہدیداروں سے اثاثوں کی تفصیل طلب کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کا نگراں حکومت کے عہدے داروں سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ تقرر کے تین روز کے اندر اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق نگراں حکومتوں کا کام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مدد فراہم کرنا ہو گا، جبکہ نگران حکومت افسران کے تبادلے و تقرریاں الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر نہیں کر سکے گی ۔واضح رہے کہ ملک میں حکومت او ر اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیر اعظم کے لئے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام جبکہ پنجاب کے نگرا ن وزیر اعلی کے لئے ناصر سعید کھوسہ کانا م سامنے آیا ہے۔