اسلام آباد: الیکشن ایکٹ کے ذریعے نگران حکومتوں کے اختیارات محدود کر دئیے گئے۔ الیکشن ایکٹ کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتیں صرف روزمرہ کے امور ہی چلا سکیں گی۔
نگران حکومت الیکشن کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے گی جبکہ اس کے کیے گئے اقدامات تبدیل کیے جا سکیں گے۔ الیکشن ایکٹ کے مطابق نگران حکومت ایسے فیصلے نہیں کر سکتی جو آنے والی حکومتوں کی اتھارٹی پر اثرانداز ہوں۔نگران حکومت عالمی معاہدے یا مذاکرات کر سکے گی اور نہ ہی اہم تقرریاں اور ترقیاں، نگراں حکومت کو الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر تبادلوں کا اختیار بھی حاصل نہیں ہو گا۔