اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے انتخابی نشان تلوارحاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی پی کی درخواست پر کل الیکشن کمیشن میں سماعت ہو گی۔
نجی ٹی وی کےمطابق پیپلز پارٹی نے آئندہ الیکشن تیرکے نشان کی بجائے تلوارکے انتخابی نشان سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی درخواست پر کل الیکشن کمیشن میں سماعت ہو گی۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیر حسین بخاری نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری سے تلوار نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کراوائی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے 1970 اور 1977ءمیں انتخابی نشان تلوار پر انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ تاہم بعد ازاں تلوار کا نشان انتخابی فہرست سے خارج کر دیا گیا تھا۔ اب الیکشن کمیشن نے تلوار کا نشان دوبارہ بحال کر دیا ہے۔