پشاور: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ فاٹا سے دہشت گردی کے خاتمے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے فاٹا کے یوتھ جرگے نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ فاٹا سے دہشت گردی کے خاتمے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان سیاسی اور جمہوری کوششوں میں حصہ لیں۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ حاصل کیے گئے امن کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں کامیابی کو ناکامی میں بدلنے کے در پر ہیں ۔آرمی چیف نے فاٹا کے انضمام پر قبائلیوں کو مبارکباد دی ہے۔