کراچی:پاکستانی روپے کی حالت پہلے ہی بہت خراب ہوچکی ہے لیکن آنے والے دنوں میں مزید حالت خراب ہونے کےخدشے نے پاکستانیوں کی حالت بھی خراب کردی ہے۔ روپے کی قدر بتدریج کم ہوتی چلی جارہی ہے اور ماہرین اندازہ ظاہر کررہے ہیں کہ اگلے کچھ عرصے میں اس کی قدر میں مزید 10 سے 15 فیصد کی کمی ہو جائے گی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اورینٹ ایکسچینج کے سی ای او راجیو رائے پنچولیا نے پاکستانی کرنسی کی قدر میں ہونے والی کمی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2018-19ء کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں مزید 10 سے 15 فیصد کی کمی متوقع ہے کیونکہ آئی ایم ایف کے قرضے واپس کرنے کیلئے پاکستانی بینکوں نے چین سے امریکی ڈالر ادھار لئے ہیں۔