اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد اب کی کیپٹن (ر) صفدر کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ایون فیلڈ ریفرنس (لندن فلیٹس) کی سماعت کر رہے ہیں۔ آج سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا بیان ریکارڈ کیاجا رہا ہے۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز اپنا اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ان کی پیشیوں کی سنچری ہونے کے قریب ہے۔ صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا سوالنامے کے جوابات تیار کرکے آئے ہیں؟ جس پر کیپٹن صفدر نے کہا کہ سوالنامے کے جواب بالکل تیارہیں۔