وزیراعظم شاہد خاقان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت مسلح افواج کے سربراہان، کمیٹی کے ممبر وفاقی وزراء اور سینئر عسکری و سول حکام شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ سابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کی متنازع کتاب کا معاملہ بھی زیرِ غور آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل منظوری کے بعد عمل درآمد امور کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ افغانستان کی جانب سے بعض تحفظات کے امور بھی زیرغور آنے کا امکان ہے