اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فاٹا سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر نااہل قرار دے دیا ۔
اطلاعات کے مطابق مرزا محمد آفریدی نے 17 لاکھ روپے سے زائد رقم سول سکیورٹی کی مد میں جمع کرانی تھی جو انہوں نے جمع نہیں کرائی ۔
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسرکی رپورٹ پرنوٹس لیتے ہوئے انہیں نااہل قراردے دیا۔
الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ مرزامحمد آفریدی کوواجبات کی عدم ادائیگی کی بناپرنااہل قراردیاگیاہے۔
یاد رہے کہ مرزا محمد آفریدی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کی تھی۔