واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں 1 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیوائس کمپنی کی دو پتلونیں ایک شخص نے ایک لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک کروڑ 15 لاکھ اور 60 ہزار میں خریدی جو اب تک جینز کی پتلونوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی سب سے بڑی رقم ہے۔
واضح رہے کہ نیلام شدہ جینز کی پتلونوں کے پہلے مالک ایری زونا کے ایک اسٹور کے مالک سولومون تھے اور 1893ء میں یہ پتلونیں ان کے زیر استعمال تھی۔