2013کی نسبت آج بجلی کی پیداوار 25 فیصدزائدہے۔وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ ملک کے90فیصدصارفین کوبلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہےانہوں نے کہاکہ ہماری حکومت میں سسٹم میں 10 ہزارمیگاواٹ بجلی شامل کی گئی ہے، 2018 میں 2013 کی نسبت بجلی کی پیداوار 25 فیصدزائدہے جبکہ28 ہزار 400 میگاواٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت ہے،وزیراعظم نے کہاکہ بجلی پیداوارکے اضافے کیساتھ طلب میں بھی اضافہ ہورہاہے،5 سال میں یونٹس کے استعمال میں 45 فیصد اضافہ ہوا۔وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کا نیوزکانفرنس میں کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت اس رمضان میں حالات بہترہیں،5 سال میں یونٹس کے استعمال میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے ،کل افطارمیں بجلی کی طلب24ہزار800میگاواٹ تھی جوریکارڈہے ۔